میٹرک کے سالانہ امتحانات کا یکم مارچ سے آغاز ہو گا

دسویں جماعت کے امتحانات دو شفٹوں میں ہوں گے پہلی شفٹ میں تین اور دوسری شفٹ میں چار مضامین کے امتحانات لئے جائیں گے۔

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔امتحانی شیڈول کے مطابق دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا،

دسویں جماعت کے امتحانات دو شفٹوں میں ہوں گے، پہلی شفٹ میں تین اور دوسری شفٹ میں چار مضامین کے امتحانات لئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پہلے روز سوکس، بزنس سٹڈیز، تاریخ پاکستان، غذا اورغذائیت کے مضامین کے امتحانات ہوں گے جبکہ آخری پرچہ 18 مارچ کو اردو لازمی کا ہوگا۔

دوسری جانب نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز 19 مارچ اور اختتام 5 اپریل کو ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top