طارق باجوہ سابق ایم پی اے کی پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالغفار انجم کومبارکباد

ملکی و علاقائی سیاست میں سلطان باجوہ جیسے اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی شمولیت ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،صدر کی گفتگو

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)پنجاب اسمبلی کے سابق رکن طارق محمود باجوہ اور انکے صاحبزادے پی پی 132 کے امیدوار بیرسٹر سلطان طارق باجوہ نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالغفار انجم کوصدرمنتخب ہونے پر مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا، اس موقعہ پر انجمن تاجران کے رہنماء میاں طاہر رفیق بھی انکے ہمراہ تھے،

ایسوسی ایشن کی طرف سے سرپرست اعلی شفقت محمود چھینہ، صدر عبدالغفار انجم، نائب صدر انتظار علی کندل، نائب صدر ملک طلحہ خالد، چیئرمین مجلس عاملہ خاور چیمہ اور جنرل سیکرٹری و سیکرٹری نشر واشاعت محمد ارشد رضوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انکی اس حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا،

صدر عبدالغفار انجم نے کہا کہ ملکی و علاقائی سیاست میں اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی شمولیت ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،

دعاگو ہیں بیرسٹر سلطان طارق باجوہ ایک اچھے، موثر اور تعلیم دوست سیاست دان ثابت ہوں اور کامیابی کے بعد عوامی خدمت میں اپنے والد چوہدری طارق محمود باجوہ کی طرح تعمیر و ترقی کے ریکارڈ قائم کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top