عوام ووٹ کی طاقت سے میاں نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنائیں گے،برجیس طاہر

8فروری کو ملک بھر میں شیر دھاڑے گا،عوام نے قیادت نواز شریف کے سپرد کرنیکا فیصلہ کرلیا،کارکنوں سے گفتگو

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے این اے 111کے امیدوار،سابق وفاقی وزیرچوہدری محمد برجیس طاہر اور پی پی 132کے امیدوار میاں اعجاز حسین بھٹی سابق ایم پی اے نے کہا ہے کہ پارٹی قائدمیاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے کامیاب جلسوں سے سیاسی مخالفین کے ہوش اڑ گئے ہیں،

عوام کی پذیرائی اور جوش و خروش سے ہواؤں کا رخ واضح ہے،8فروری کو ملک بھر میں پھر سے شیر دھاڑے گا،عوام ووٹ کی طاقت سے میاں نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنائیں گے،پارٹی دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد برجیس طاہرنے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک اور عوام کی ترقی کا منشور پیش کیاہے،

ن لیگ کے اجتماعات میں عوام کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ملک کی باگ ڈور نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے سپرد کرنے کا اٹل فیصلہ کر چکے ہیں اور 8فروری کو صرف اس کا اعلان ہونا باقی ہے، مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے پہلے بھی جو وعدے کئے ان پر سو فیصد عملدرآمد کر کے دکھایا

اور ان شا اللہ اب بھی عوام کو ہرگز مایوس نہیں کریں گے،میاں اعجاز حسین بھٹی نے کہا کہ نواز شریف درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں اور ان کی ساری توجہ اس پر مرکوز ہے کہ عوام کو کس طرح ریلیف دیا جائے اور بد ترین مہنگائی سے نجات دلائی جائے،

نواز شریف کی قیادت میں معیشت کو ایک بار پھر ٹریک پر لائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top