یونین کونسل 42مرڑ کے سابق وائس چیئرمین چوہدری محمد نوا زکی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

چک نمبر41مرڑ روڑی والامیں سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ میں سیاسی،سماجی شخصیات نے شرکت کی

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر42مرڑ کے ٹیچر چوہدری محمد ریاض،یونین کونسل 42مرڑ کے سابق وائس چیئرمین چوہدری محمد نوا زکی والدہ محترمہ اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں،جنہیں ان کے آبائی گاؤں چک نمبر41مرڑ روڑی والامیں سپرد خاک کردیا گیا،

نماز جنازہ میں چوہدری محمد ادریس،چوہدری ذوالفقار علی باجوہ،سابق چیئر مین ملک غلام مصطفےٰ اعوان،ڈی ای اوسیکنڈری فیصل آباد افتخار خاں،ڈپٹی ڈی ای او فیصل آباد میاں محمد اکرم،سابق ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نصیر احمد کاہلوں،

حب وطن پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری ارمان ادریس چٹھہ،پرنسپل حاجی ملک محمد افضل،ہیڈ ماسٹر میاں طاہر غفور،میاں سرور حسین، محمد شہباز مرزا،پی ٹی آئی رہنما چوہدری ارسلان ادریس چٹھہ،پنجاب ٹیچرز یونین کے سرپرست اعلیٰ میاں جاوید اقبال،

منور حسین بل،میاں محمد اظہر،طارق سعید،امتیاز اشرف کھچی،منیر احمد،ثمر عباس،حافظ وحیداحمد،محمد اشرف،شمیم شاہ، غلام مرتضیٰ،ندیم اختر سمیت سیاسی، سماجی شخصیات،محکمہ تعلیم کے افسران و ملازمین اور معززین حلقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top