گوہر اعجاز کو نگران وزیر داخلہ مقرر ہونے پر مبارکباد۔منیبہ محمود

امید ہے کہ نگران وزیر داخلہ ملکی حالات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرینگے۔سیکرٹری اطلاعات پنجاب برائے سمندر پار

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پنجاب برائے سمندر پار منیبہ محمود نے کہا کہ گوہر اعجاز کو نگران وزیر داخلہ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں

انہوں نے کہا کہ گوہر اعجاز کو نگران وزیر داخلہ مقرر کرنا نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا بہترین اقدام ہے انہوں نے اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا کہ گوہر اعجاز کو نگران وزیر داخلہ مقرر کرنا بہترین فیصلہ ہے انکو مبارکباد پیش کرتی ہوں

اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز ملکی حالات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گے

یاد رہے کہ گوہر اعجاز کے پاس وزرات سرمایہ کاری و تجارت کا قلمدان بھی ہے

خیال رہے کہ سرفراز بگٹی کے مستعفی ہونے کے بعد وزیر داخلہ کا قلمدان خالی تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top