نواز شریف عوام میں نکل آئے ہیں فیصل آبادمیں دو فروی کو عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے : خواجہ رضوان احمد

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار پی پی 117خواجہ رضوان احمد نے کہاکہ نواز شریف عوام میں نکل آئے ہیں فیصل آبادمیں دو فروی کو عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے اگر عدم اعتماد کامیاب نا ہوتی تو آج عمرانی فتنہ عروج پر ہوتا اور ملک پاکستان ڈیفالٹ کر چکا ہوتا ملک عمران نیازی کے 3 سالوں میں دیوالیہ ہونے کا شکار ہوا’کورٹس میں ریٹائر ججز کو دوبارہ لایا گیاہمیں ہر قیمت پر اس فتنے سے جان چھڑانی چاہیے اسکا ساتھ دینا ملک کو تباہ کرنا ہے

آج ہم اگر الیکشن لڑ رہے ہیں تو انشااللہ پاکستان مسلم لیگ ن بھاری اکثرت سے جیتے گی مسلم لیگ ن کی طرف سے پہلی مرتبہ الیکشن لڑنے والے ایم پی اے کے امیدوار خواجہ رضوان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور عوامی پذیرائی سے مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیابی ملے گی انشاء اللہ!2018 کے الیکشن کے نتائج سننے سے پہلے ہمیں معلوم تھا کہ معاملات کس طرف جائیں گے۔

ہمارے اوپر عوام اعتماد کرے ہم ملک کوبحران سے نکالے گے ہم سو پلس سے زائد سیٹوں سے حکومت لائے گے اور میاں نوازشریف وزیراعظم بنے نام لیے بغیر بانی پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے تھے کہ انہیں اختیار ملے تو وہ 500 افراد کو پھانسی لگا دیں گے۔ اس شخص نے پہلے خطاب کے بعد کہا تھا کہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا،

وہ شخص آج وہاں بیٹھا ہے جس کا وہ حق دار ہے ان خیالات کا خواجہ رضوان احمد نے پی پی 117 کی مختلف یونین کونسلز میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ اس شخص کو یہ معلوم نہیں تھا کہ اپوزیشن اور حکومت ایک ہی گاڑی کے پہیے ہیں، سیاست دانوں یا کارکنوں کو حالات کا اندازہ ہو جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top