نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا ساتواں رائونڈ مکمل

راولپنڈی (نیوز لنکرز + این این آئی) لاہور، ملتان اور راولپنڈی نے نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے ساتویں رائونڈ کے میچز جیت لیے۔شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ کو 93 رنز چھ آٹ تک محدود رکھنے کے بعد لاہور نے ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

پلیئر آف دی میچ صدف شمس نے ناقابل شکست 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ ایوب پارک گرائونڈ میں راولپنڈی نے کراچی کے خلاف آخری گیند پر میچ جیت لیا۔ کراچی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 125رنز بنائے۔

راولپنڈی کی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 128رنز بناکر آخری گیند پر میچ جیت لیا۔جیتنے والی ٹیم کی جانب سے عالیہ ریاض نے دو وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ 67رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ میں کپتان گل فیروزہ کی ناقابل شکست 68 رنز کی بدولت ملتان نے پشاور کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ گل فیروزہ میچ وننگ اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top