سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام رائزنگ پنجاب گیمز 2024

فٹ بال میں لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور بہاولپور ڈویژن کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

گرلز بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ میں فیصل آباد اور لاہور نے فائنل کوالیفائی کرلیا ،بوائز ٹیم ایونٹ میں راولپنڈی اورفیصل آباد فائنل میں پہنچ گئے

لاہور (نیوز لنکرز + این این آئی)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام رائزنگ پنجاب گیمز 2024کے بیڈمنٹن اور فٹ بال کے مقابلے جمعرات کے روز بھی جاری رہے ہیں، گرلز بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ میں فیصل آباد اور لاہور نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، جبکہ بوائز بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ میں راولپنڈی اورفیصل آبادڈویژن فائنل میں پہنچ گئے ہیں ،رائزنگ پنجاب گیمز2024 فٹ بال میں لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور بہاولپور ڈویژن کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد اور بہاولپورڈویژن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرا سیمی فائنل لاہور اور سرگودھا ڈویژ ن کے درمیان کل کھیلا جائے گا،

ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے بیڈمنٹن کے فائنل اورفٹ بال کے سیمی فائنل میں پہنچے والی ٹیموں کو مبارکباد دی ہے۔جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں گرلز ٹیم ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد نے بہاولپور کو2-0 سے ہرکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، پہلے سنگل میں فیصل آباد کی زبیرہ اسلام نے بہاولپور کی امامہ عثمان کو 21-17، 19-21، 21-15 سے شکست دے دی ہے، پہلے ڈبل میں فیصل آباد کی زبیرہ اسلام اور بشریٰ قیوم نے بہاولپور کی امہ عثمان اور ایمن فاطمہ کو 19-21، 21-14، 21-15 سے ہرادیا ہے،

دوسرے سیمی فائنل میں لاہورڈویژن سرگودھا ڈویژن کو2-1سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ، پہلے سنگل میں سرگودھا کی غزالہ صدیقی نے لاہور کی امل منیب کو21-17،21-17 سے اور پہلے ڈبل میں لاہور کی صائمہ وقار اور لائبہ مسعود نے سرگودھا کی غزالہ صدیقی اوررمشامہک کو22-20،21-11سے شکست دی ، دوسرے سنگل میں لاہور کی لائبہ مسعود نے سرگودھا کی رمشا مہک کو 21-9،21-13سے ہرادیا ہے۔

بوائز ٹیم ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں راولپنڈی نے لاہور کو2-0 سے شکست دے دی ہے ، پہلے سنگل میں راولپنڈی کے راجہ حسنین نے لاہور کے رضا علی کو 16-21، 14 21-،-6 21سے ہرادیا ہے، پہلے ڈبل میں راولپنڈی کے محمد علی لاروش اور راجہ حسنین نے لاہور کے ہاشم اور سعد کو-10 21، 19-21، 21-8 سے شکست دے دی ہے،

دوسرے سیمی فائنل میں فیصل آباد نے ساہیوال کو2-0 سے ہرا دیاہے ، پہلے سنگل میں فیصل آباد کے مقیت طاہر نے ساہیوال کے حارث فرید کو-16 21، 21-15 سے شکست دے دی ہے، پہلے ڈبل میں فیصل آباد کے زونین جاوید اور عبدالرحمن نے ساہیوال کے عثمان اور سبطین کو-11 21،-10 21 سے ہرادیا ہے۔ رائزنگ پنجاب گیمز فٹ بال میں لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور بہاولپور ڈویژن کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے کوالیفائی کرلیا ہے،

پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد اور بہاولپورڈویژن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرا سیمی فائنل لاہور اور سرگودھا ڈویژ ن کے درمیان کھیلا جائے گا،جمعرات کے روز پنجاب سٹیڈیم اور ویلیوڈروم میں ہونیوالے فٹ بال کے میچز میں فیصل آباد نے راولپنڈی نے2-0، ساہیوال نے ڈی جی خان کو 5-0سے شکست دے دی ہے، لاہور اور بہاولپور کا میچ بغیر کسی گول کے برابررہا اور گوجرانوالہ اور ملتان ڈویژن کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top