رائزنگ پنجاب گیمز2024کے ہاکی کے سیمی فائنل میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی

لاہور ڈویژن کے 2آفیشلز اور ایک کھلاڑی کو بین کردیا گیا،ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
ان 2آفیشل اور ایک کھلاڑی نے رائزنگ پنجاب گیمز کے لاہور فیصل آباد کے ہاکی سیمی فائنل پر بدمزگی پیدا کرنے کی کوشش کی تھی
یہ آفیشلز اور کھلاڑی گورنمنٹ آف پنجاب سپورٹس بورڈ پنجاب کے کسی سپورٹس ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے

لاہور (نیوز لنکرز + این این آئی)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ہونیوالی رائزنگ پنجاب گیمز2024کے ہاکی سیمی فائنل میںنظم و ضبط کی خلاف ورزی پرلاہور ڈویژن کے ٹیم کوچ مجاہد افصل ، ٹیم آفیشل سلمان صدیقی اور کھلاڑی عدیل لطیف کو بین کردیا ہے ،

ان 2آفیشلز اور ایک کھلاڑی نے رائزنگ پنجاب گیمز کے لاہور فیصل آباد کے ہاکی سیمی فائنل پر بدمزگی پیدا کرنے کی کوشش کی تھی، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے مس کنڈیکٹ پر 2ٹیم آفیشلز اور ایک کھلاڑی کو بین کردیاہے، یہ گورنمنٹ آف پنجاب سپورٹس بورڈ پنجاب کے کسی سپورٹس ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے،

ان کی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے کسی سپورٹس فیصلٹی میں انٹری بین ہوگی ،لاہور کے ٹیم آفیشلز اور کھلاڑی نے کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کی، ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر کی جانب سے لاہور ڈویژن کے ٹیم کوچ مجاہد افصل ، ٹیم آفیشل سلمان صدیقی اور کھلاڑی عدیل لطیف کو بین کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ سپورٹس ڈسپلن سکھاتی ہے ،

ٹیم آفیشلز اور کھلاڑیوں کو اخلاقیات اور اصول و ضوابط کا خیال رکھنا چاہیے ، سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کی ترقی کیلئے میگا سپورٹس ایونٹس کرواتا رہے گا،رائزنگ پنجاب گیمز کے مقابلے کامیابی سے جاری ہیں ،

رائزنگ پنجاب گیمز 2024میں کھلاڑیوں کو با قاعدہ ٹرائلز کے ذریع میرٹ پر منتخب کیا گیا ہے ، اس عمل میں سپورٹس ایسوسی ایشنز ، ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور دیگر ڈیپارٹمنٹ بھی شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top