کراچی ٹیلنٹ ہنٹ بوائز اینڈ گرلز باکسنگ چمپئن شپ کے مقابلے28جنوری کو ہونگے

کراچی (نیوز لنکرز + این این آئی)کراچی ڈویژن باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے تعاون سے ایک روزہ کراچی ٹیلنٹ ہنٹ بوائز اینڈ گرلز باکسنگ چمپئن شپ کے مقابلے اتوار28جنوری کو صبح9بجے استاد علی محمد قنبرانی باکسنگ ایرینا ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں منعقد ہونگے

جس میں یوتھ کلاس کے60-57-54-51 کلو گرامز جبکہ گرلز کلاس کے تمام ویٹس میں مقابلے ہونگے اسی مقابلوں کے دوران سندھ گیمز2024ء کے لئے کراچی ڈویژن کے ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا،

سیکریٹری کراچی ڈویژن عبدالرزاق بلوچ پروگرام کے نگران اور باکسرز کے وزن و ڈراز ہفتہ کو شام03-00تا05.00 بجے مسلم آزاد باکسنگ کلب ککری اسپورٹس کمپلیکس میں ہونگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top